(24 نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سابق ڈی جی اے این ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رانا ثناء اللہ سے معافی مانگیں اور انہیں کلین چٹ دیں۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ،عمرایوب نے رانا ثناء اللہ کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پرمنشیات کے الزامات تھے انکو کسی نے ابھی تک کلین چٹ نہیں دی ،سابق ڈی جی اے این ایف رانا ثناء اللہ سے معافی مانگین اور انہیں کلین چٹ دیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے بانی پی ٹٰی آئی سے ملاقات نہ ہونے کے ردعمل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھائینگے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کرپٹ اور پنجاب حکومت کا ٹاؤٹ ہے،موجودہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑٰ ی ہے ، دھاندلی والے فارم 47 کی حکومت ہے، جوزیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ۔
یہ بھی پڑھیں ؛امریکی بینک 3کم عمر بچوں کے ہاتھوں لٹ گیا