خیبر پختونخوا میں کل سے بارش اور برفباری کا طویل سلسلہ شروع ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) محکمہ موسمیات نے کل سے ایک ہفتے کیلئے خیبر پختونخوا میں پھر سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کےمطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا میں کل سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو کہ 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہےبارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی بینک 3کم عمر بچوں کے ہاتھوں لٹ گیا