عراق: وزارت مواصلات کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ
ٹک ٹاک پر پابندی عراق میں غیراخلاقی مواد روکنے کیلئے ضروری ہے: عراقی وزیرمواصلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عراقی وزارت مواصلات نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانےکا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر مواصلات ہیام الیاسری نے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹام پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کابینہ کو بھیج دی ہے، عراقی وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی عراق میں غیراخلاقی مواد روکنے کیلئے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی خاموشی سے شادی، شوہر کون؟ جانیے
ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث عراق کو فحش مواد دیکھنے والے صارفین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔