(24 نیوز ) تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل مس یونیورس میں حصہ لے گی، گزشتہ برس مس سعودی عرب بننے والی ماڈل رومی القحطانی نے مس یونیورس کے ٹائٹل پر نظریں جما لیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی مسلم ماڈل رومی القحطانی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے مس یونیورس میں حصہ لیں گی، مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ کے ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں اور اب انہوں نے نظریں مس یونیورس پر ٹکا لی ہیں ۔
رومی القحطانی اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنی روزمرہ کی روٹین بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں وہ اپنی خوراک ایکسر سائز سمیت دیگر امور کااحاطہ کرتی نظر آتی ہیں۔
سعودی عریبین ماڈل ہر ایونٹ میں اپنے پوز کی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ملین فالورز ہیں ۔