پی آئی اے کی نجکاری کیلیے تیزرفتار منصوبے کی منظوری

Mar 26, 2025 | 09:17:AM
پی آئی اے کی نجکاری کیلیے تیزرفتار منصوبے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کی نجکاری کیلیے تیزرفتار منصوبے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کی زیر صدارت ہوا،اس اجلاس میں کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک تیز رفتار منصوبے کی منظوری دی جس میں مینجمنٹ کنٹرول کیساتھ 51-100  فیصد حصص کی ڈی انویسٹمنٹ بھی شامل ہے۔

اسحق ڈار نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا تاکہ اس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے اور قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب،سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پربھی ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی،انہوں نے قابل عمل سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ذریعے اقتصادی ترقی کو بڑھانے کیلئے فیصلوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانا ایک ترجیح ہے کیونکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔