کیویز کا لاٹھی چارج، ہدف 10 اوورز میں پورا کر لیا، پاکستان کو آخری ٹی 20 میں بھی شکست

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز ) نیوزی لینڈ نے پانچویں ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستان کو باآسانی شکست دیکر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی ۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بیٹنگ میں ناکامی کے بعد کیویز بیٹرز نے پاکستانی باؤلر ز کی بھی ایک نہ چلنے دی ۔نیوزی لینڈ نے 129 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر ابتدائی 10 اوررز میں ہی حاصل کر لیا ، ٹم سائفرٹ نے 38 گیندوں پر 97 رنز کی اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی اننگز
میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کپتان سلمان علی آغاز کے علاوہ تمام کھلاڑی کیویز باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو ئے۔
پاکستان کو پہلا نقصان 5 رنز کے مجموعی سکور پر لگا،حسن نواز صفر رنز پر پویلین لوٹے ، محمد حارث 11 رنز بنا سکے، عمیر یوسف 7 رنز بنا کر جیکب ڈفی کا شکار بنے،عثمان خان بھی ٹیم میں شامل ہو نے والا فائدہ نہ اٹھا سکے وہ 7 رنز بنا کر ایش سوڈھی کا شکا ر بنے۔ عبد الصمد 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ شاداب خان 28 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔جہانداد خان بھی بیٹنگ میں ناکام ثابت ہو ئے , کپتان سلمان علی آغا نے 51 رنز بنائے ،سفیان مقیم جمی نیشام کا شکار بنے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشام نے 22 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا، پاکستان ٹیم میں عمیر بن یوسف،عثمان خان،جہانداد خان،سفیان مقیم،محمد علی کی شمولیت ہوئی ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشام، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے