نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز ، 2 ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اعجاز وسیم باکھری)پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز ،حارث رؤف، عثمان خان کوون ڈے سیریز میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف کی ون ڈے سکواڈ میں شمولیت کی درخواست منظور ، قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ کی سفارش پر درخواست منظورکی، ون ڈے سیریز کیلئے بیک اپ وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر عثمان خان کو بھی نیوزی لینڈ روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کو بھیجے پیغام سےمتعلق دھونی نے کیا جواب دیا؟
حارث رؤف اور عثمان خان کل نیپئر میں قومی ون ڈےسکواڈ جوائن کرینگے، کپتان محمد رضوان سمیت 9 ون ڈے پلیئرز پہلے ون ڈے میچ کیلئے نیپئر میں موجود ہیں