ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 5 اپریل اور 7 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز، قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا
یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب فٹنس ٹیسٹ کیلئے لاہور پہنچ گئے
وارم اپ میچز قذافی اسٹیڈیم، ایل سی سی اے گراؤنڈ اور ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ٹیم 5 اپریل کو تھائی لینڈ، 7 اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کا آغاز 9 اپریل سے ہو گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
دوسری جانب خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
سکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دوسرے مرحلے کے تیاری کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔