سونونگم کا کنسرٹ بدنظمی کاشکار، پتھر اور بوتلیں چل گئیں

Mar 26, 2025 | 11:32:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکار سونو نگم کا دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں سالانہ فیسٹیول "این جی فیسٹ 2025" میں ہونےوالا کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ہونےوالا سالانہ فیسٹیول اچانک ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیاجب، حاضرین میں سے بعض افراد نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں جس کے باعث سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنا پڑی۔

ایک لاکھ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہجوم کے کچھ افراد کی اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ٹیم کے چند اراکین زخمی بھی ہوئے۔

اس موقع پرسونو نگم نے حاضرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ لطف اندوز نہ ہوں لیکن براہ کرم ایسا نہ کریں۔"

اس دوران کسی نے اسٹیج پر ایک پنک بنی بینڈ پھینکا جسے سونو نگم نے پہن لیاجس کے بعد حاضرین 'پوکی پوکی' کے نعرے لگانے لگے۔

واقعے کے بعد ایک طالبہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا" یہ انتہائی شرمناک تھا کہ صرف چند بدتمیز طلبہ کی وجہ سے ایک لیجنڈ کو اپنی پرفارمنس روک کر سامعین سے شائستگی کی درخواست کرنا پڑی۔"

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ نے خانہ کعبہ کے صحن میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی

 ایک اورطالب علم نے سونو نگم کے تحمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا"اس لمحے میں بھی وہ پرسکون اور باوقار رہے،انہوں نے ایک بار بھی اپنی آواز بلند نہیں کی۔"

واضح رہے کہ ہنگامہ آرائی رکنے کے بعد سونو نگم نے اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق دوبارہ اپنی پرفارمنس شروع کی، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سونو نگم کو کنسرٹ کے دوران بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑا ہو، گزشتہ ماہ کولکتہ میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران بھی ہجوم بے قابو ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں