(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
"خانی" اور "خدا اور محبت 3" جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز اپنی 32 ویں سالگرہ منائی،اس موقع پر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء جاوید کے ہمراہ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں قومی کرکٹر نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو خوبصورت۔
شعیب ملک نے اس پوسٹ میں ثناء جاوید کا ساتھ پر شکریہ ادا کرنے کے علاوہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 کاآفیشل ترانہ،پی سی بی نے گلوکار کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ آج کل شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کے والدین بننے سے متعلق خبریں بھی زیرِ گردش ہیں،ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبریں شدت اختیار کر رہی ہیں کہ شعیب ملک جو پہلے سے ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کے والد ہیں، دوسری مرتبہ والد بننے والے ہیں۔
S