ہانیہ عامراور دلجیت دوسانجھ کی فلم"سردار جی 3": ریلیزکی تاریخ سامنے آگئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ ہانیہ عامرکی معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ بھارتی پنجابی فلم "سردار جی 3"کی ریلیزکی تاریخ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کی جانب سے اب فلم کی ریلیزنگ ڈیٹ شیئر کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم "سردار جی 3"رواں سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی،رپورٹس کے مطابق یہ فلم جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:"سالگرہ مبارک ہو خوبصورت"شعیب ملک کاثناء جاوید کیلیے نیک تمناؤں کااظہار
"سردار جی 3" میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کو مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔