(24نیوز)عید کی آمد آمد،بلیک مارکیٹ میں اونچے داموں نئے نوٹ کا کاروبار جاری ہے،کراچی کی بولٹن مارکیٹ پر نئے نوٹوں کی گڈیاں دھڑلے سے بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔
10 روپے والی گڈی 1500 سو روپے تک بلیک میں فروخت ہونے لگی،20 روپےوالی گڈی پر ڈھائی ہزار روپے اضافی چارج کئے جانے لگے،50 کے نئے نوٹوں والی گڈی پر ایک ہزار روپے تک اضافی وصولی بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی فی بوری کتنے کی ہو گئی؟،نیا ریٹ سامنے آ گیا
100والی گڈی پر شہری ایک ہزار سے 15 سو روپے اضافی دینے پر مجبور ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوشی کیلئے بلیک میلرز کے ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں،بینکوں میں قطاروں میں لگنے کے باوجود نئے نوٹ نہیں مل رہے ، اکاؤ نٹ ہولڈرز کو بھی بینک والے نئے نوٹ کیلئے تنگ کررہے ہیں۔