30مارچ کو شوال کاچاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، سپارکو

Mar 26, 2025 | 13:32:PM
30مارچ کو شوال کاچاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، سپارکو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپارکو نے کہا ہے کہ 30 مارچ کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے، ادارے  کی جانب سے کہا گیاہے کہ سائنسی تجزیہ کے مطابق چاند 27 گھنٹے کا ہوگااور روشنی 2 فیصد رہے گی۔

سپار کوکاکہناہے کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں وہاں بھی عید 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلیک مارکیٹ میں اونچے داموں نئے نوٹ کا کاروبار جاری

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔