سشانت سنگھ قتل کیس کے بعد ریا چکرورتی ایک اور مشکل میں پھنس گئیں

Mar 26, 2025 | 14:52:PM
سشانت سنگھ قتل کیس کے بعد ریا چکرورتی ایک اور مشکل میں پھنس گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت قتل کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد اداکارہ ریا چکرورتی ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئیں،ان کیخلاف دیشا سالیان کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور فنکاروں کی مینیجر دیشا سالیان کے والد ستیش سالیان اپنے وکیل ایڈووکیٹ نیلیش کے ساتھ ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھانسالکر سے ملاقات کیلئے پہنچے تاکہ 8 جون 2020 کو مردہ پائی جانے والی ان کی بیٹی دیشا سالیان کے قتل کیخلاف ایف آئی آر درج کی جاسکے۔

پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد آنجہانی مینجر کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج ہم نے سی پی آفس کو ایک تحریری شکایت دی ہے، اور جوائنٹ کمشنر نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔ ہماری شکایت آدتیہ ٹھاکرے، ڈینو موریا، سورج پنچولی اور ان کے باڈی گارڈ پرمبیر سنگھ؛ سچن وازے، اور ریا چکرورتی کیخلاف ہے۔

واضح رہے کہ دیشا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے کیونکہ اگر ان کی بیٹی نے 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہوتی تو اس کے جسم پر شدید چوٹوں، خون اور زخموں کے نشان موجود ہوتے