کامران اکمل اور انکی اہلیہ کی ڈرامائی محبت کی کہانی

Mar 26, 2025 | 15:17:PM
کامران اکمل اور انکی اہلیہ کی ڈرامائی محبت کی کہانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کے معروف کرکٹر کامران اکمل اپنی وکٹ کیپنگ اور تجزیہ کاری کیلئے مشہور ہیں، جو حال ہی میں اپنی اہلیہ عائزہ اکمل کے ساتھ ایک شو میں مہمان بنے۔

 اس موقع پر انہوں نے اپنی منفرد اور پاکستانی ڈراموں جیسی محبت کی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

کامران اکمل نے حیران کن انکشاف کیا کہ میں اپنی اہلیہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا جبکہ عائزہ کو کرکٹرز کی چمک دمک والی زندگی بالکل پسند نہیں تھی، دونوں کی سوچ مختلف تھی اور دونوں ہی شادی کو مؤخر کرنا چاہتے تھے، مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

  یہ بھی پڑھیں:سیریز میں 3 بار صفر پر آؤٹ ہوکر حسن نواز نے ریکارڈ بناڈالا
 عائزہ کامران اکمل کے بھائی عمر اکمل کے دوست کی بہن ہیں، جب کامران کے والدین نے شادی کے لیے زور دیا تو وہ ملاقات کے لیے محض اس نیت سے گئے تھے کہ وہ رشتہ رد کر سکیں، مگر جب انہوں نے عائزہ سے بات کی اور ان کے گھر والوں سے ملے تو ان کی سوچ یکدم بدل گئی۔

کامران اکمل کے مطابق اس ملاقات کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ عائزہ ہی ان کے لیے بہترین شریکِ حیات ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ زندگی کا سب سے اچھا فیصلہ ثابت ہوا۔

یہ منفرد کہانی سن کر مداحوں نے تبصرہ کیا ہے کہ یہ کسی پاکستانی ڈرامے کی کہانی سے کم نہیں، جہاں دو مختلف سوچ رکھنے والے افراد آخرکار ایک خوبصورت بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔