دوسری شادی کےلیے پہلی بیوی سے اجازت لینی چاہیے:ثمن انصاری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ثمن انصاری نے مرد کے ایک سے زائد شادیاں کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
چندروزقبل اداکار دانش تیمور نے 4 شادیوں کے بارے میں ایک بیان دیاتھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
حال ہی میں ثمن انصاری نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے مرد کی ایک سے زائد شادیاں کرنے کے بارے میں سوال کیا گیاتوجواب میں ثمن انصاری نے کہا کہ مرد کی دوسری شادی کا فیصلہ ہر شادی شدہ جوڑے کا ذاتی انتخاب ہونا چاہیے اور مرد کو دوسری شادی کرنے کے لیے اپنی پہلی بیوی سے اجازت لینی چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ جو بھی مرد ایک سے زیادہ شادیاں کرتا ہے تو اسے اپنی تمام بیویوں کے درمیان انصاف کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:"سالگرہ مبارک ہو خوبصورت"شعیب ملک کاثناء جاوید کیلیے نیک تمناؤں کااظہار
ثمن انصاری نے کہا کہ ہمارے مذہب میں مرد کو 4 شادیاں کرنے کی اجازت ہونے کے حوالے سے کوئی بھی عام بیان نہیں دیا جا سکتا کیونکہ سب کے حالات ایک جیسے نہیں ہوتے۔
ثمن انصاری نے کہا کہ ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنے حالات کے مطابق خود فیصلہ کرنا چاہیے اور دوسروں کو ان کے فیصلے پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔