(ویب ڈیسک)پشتو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آصف خان کا کہنا ہے کہ 5 سال ہو گئے بیٹے اربازخان اوربہوخوشبو سے ملاقات نہیں ہوئی ۔
حال ہی میں ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار آصف خان نے اپنے بیٹے اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ خوشبو سے ناراضی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ ہم سے تعلق رکھتے ہیں نہ ہم ان سے ملتے ہیں، خوشبو سے شادی کرنا میرے بیٹے کی بڑی غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میں کوئی سیٹی تک نہیں بجا سکتا ہم اتنے سادے اور اچھے لوگ ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ارباز خان نے اس سے شادی کیوں کی، اس نے کم عمری میں گلیمر سے بھری دنیا دیکھی اور اس میں پھنس کر رہ گیا۔
آصف خان کا کہنا ہے کہ خیر اب تو جو ہو گیا سو ہو گیا، اب ارباز اور خوشبو کے 2 خوبصورت جوان بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ نے خانہ کعبہ کے صحن میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی
بیٹے اوربہو سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ اربازخان کی خوشبو سے شادی میں ہماری مرضی شامل نہیں تھی لیکن ہم نے اسے خوشبو سے شادی کرنے سے نہیں روکا، ان کی اپنی زندگی ہے، ہم بالکل مختلف لوگ ہیں، میں اپنے بیٹے کو نہیں روک سکتا تھا کیونکہ جوان خون ہمیشہ جذباتی ہوتا ہے، اگرچہ میں نے اس کی رہنمائی کی، لیکن اب میں اس سے ناراض نہیں ہوں،اللّٰہ اسے ہدایت دے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں۔