عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستِ منظور

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستِ منظور کر لی۔
تفصیلات کے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔عمر ایوب پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل عدالت نے عمر ایوب کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی۔عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صدر حسن ابدال میں 2 مقدمات درج ہیں۔