(24نیوز) خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
خیبرپختونخوا کے تمام سکولوں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک تعطیلات رہے گی، محکمہ تعلیم نےاعلامیہ جاری کر دیا،اعلامیہ کے مطابق سکولز پرنسپل، ہیڈٹیچر اور کلیریکل سٹاف کو سکول میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، دوران تعطیلات طلبہ میں مفت کتب کی تقسیم کی جائے گی۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے 27 رمضان 28 مارچ کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 27 رمضان بروز جمعہ کو شب قدر کی مناسبت سے بند رہیں گے۔
یہ بھی پرھیں : لڑکی کو ہراساں کرنے پر پیکا کے تحت پہلی بڑی سزا سنادی گئی