بانی پی ٹی آئی سے کس دن اور کتنی دیر ملاقات ہو سکے گی،ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کےلارجر بنچ کا اہم تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے کہا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے انڈر ٹیکنگ دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے آنے والے جیل کے باہر میڈیا ٹاک نہیں کریں گے، بانی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو روز 45، 45 منٹ کی ملاقاتیں کرانے کا حکم بحال کر دیا گیا ہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ انٹراکورٹ میں پہلے سے طے شدہ ایس او پیز پر فریقین عمل کریں گے،انٹرکورٹ اپیل میں جمعرات اور منگل دو روز 45، 45 منٹ ملاقات ہو گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان نے فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ تبدیل ہورہی، بہتری میں تھوڑا وقت لگے گا،سلمان آغا