آئی ایم ایف معاہدہ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا

Mar 26, 2025 | 19:16:PM
آئی ایم ایف معاہدہ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول مذاکرات کامیاب ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 280.42 روپے سے کم ہوکر 280.26 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر10 پیسے  سستا ہوکر 281 روپے 94 پیسے،یورو 59 پیسے سستا ہوکر 303.95 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے کمی سے 364.30 روپے،یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.55 روپے سعودی ریال 10 پیسے کم ہوکر  74.88 روپے پرآگیا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!معروف خاتون صحافی بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک