سولر استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے’’گڈ نیوز‘‘،نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی)عوام کیلئے اچھی خبر ،سولر استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی منظور نہیں کی گئی،وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے پالیسی کی منظوری کی مخالفت کر دی۔وزیر توانائی کو نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین سے صرف 10 روپے فی یونٹ بجلی کی خریداری اور ٹیکس کی شقیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ تبدیل ہورہی، بہتری میں تھوڑا وقت لگے گا،سلمان آغا