پاکستان میں جسمانی معذوری کی شرح 3.1 فیصد تک پہنچ گئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) گیلپ سروے اور 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان میں جسمانی معذوری کی شرح 3.1 فیصد تک پہنچ گئی۔
گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جسمانی معذوری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس میں پنجاب پہلے، بلوچستان دوسرے، خیبرپختونخوا تیسرے اور سندھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پنجاب میں 3.3 فیصد، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں3.2 فیصد جبکہ سندھ میں 2.3 فیصد افراد جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔
گیلپ سروے کے مطابق 2018 میں جسمانی معذوری کی شرح 2.54 فیصد تھی جو 2023 میں بڑھ کر 3.1 فیصد ہو گئی ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق 9 سال تک کے بچوں میں جسمانی معذوری کی شرح سب سے کم یعنی 0.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ شرح 26 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔