یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

Mar 26, 2025 | 21:05:PM
یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ملاقات کی اور  ان کی  والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا  اور  ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور  آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نےکی، وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔یو اے ای کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی جیل میں قید بھارتی قیدی پھندے سے جھول گیا