یوریا سیکٹر کو گیس کی سپلائی 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انور عباس، وقاص عظیم ) حکومت پاکستان کی یوریا کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم لیتے ہوئے یوریا سیکٹر کو گیس کی سپلائی 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پیٹرولیم اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزراء، معاون خصوصی طارق باجوہ،پیٹرولیم اور صنعت کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے تھا،کمیٹی نے ملک میں یوریا کے سٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی غور و خوض کے بعد یوریا سیکٹر کو گیس کی سپلائی تین ماہ (30 جون تک) بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس کے بعد رانا تنویر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،اجلاس میں یوریا کے ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا ،مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ،ان کا کہنا تھاکہ حکومت کا کسانوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوریا سیکٹر کو مزید 3 ماہ گیس فراہم کی جائے گی۔
رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ کی یوریا کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے اور قومی غذائی تحفظ کسانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متحرک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، ہائی ہیل اور زیادہ زیورات نہ پہنیں، محکمہ تعلیم سندھ کا ضابطہ اخلاق