جعفرایکسپریس حادثے کے ہیروز کو خراجِ تحسین،لوک ورثہ میں پینٹنگ مقابلے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)جعفر ایکسپریس حادثے کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئےلوک ورثہ میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد،پینٹنگز کے ذریعے جعفر ایکسپریس حادثے کے متاثرین کی ہمت اور استقامت کو اجاگر کیا گیا۔
لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مظفر علی برکی نے لوک ورثہ میں پینٹک کے مقابلے کے موقع پر قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے اور ثقافتی یکجہتی پر زور دیا ، انہوں نے بتایا کہ پینٹنگ مقابلے کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد ہو گا، جس میں نوجوان فنکاروں کو تخلیقی صلاحیتوں کا موقع دیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لوک ورثہ کا منصوبہ، نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، اس موقع پر شاندار پینٹنگز کے لیے فاتحین کو نقد انعامات اور اسناد دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ :بچوں کی پیدائش رجسٹریشن یقینی بنانے کا فیصلہ، جنم پرچی کا اندراج مفت