اہم فصلوں کی پیداوار کو بڑا دھچکا ،کپاس کی پیدوارمیں30.7فیصد کمی ریکارڈ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص عظیم)اہم فصلوں کی پیداوار کو بڑا دھچکا،کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کپاس کی پیداوار میں 30.7 فیصد کمی ہوگئی،کپاس کی پیداوار 70 لاکھ بیلز پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کپاس کی پیداوار ایک کروڑ بیلز سے زائد تھی،دوسری سہ ماہی میں کاٹن جیننگ کی پیداوار میں19.07 فیصد کمی ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال گندم کے پیداواری رقبہ میں 6.8 فیصد کمی ہوئی ہے،رواں سال چاول کی پیداوار 9.86 ملین ٹن سے کم ہوکر 9.72 ملین ٹن ہوگئی،رواں سال مکئی کی پیداوار 9.74 ملین ٹن سے کم ہوکر 8.24 ملین ٹن ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال گنے کی پیداوار 87.64 ملین ٹن سے کم ہو کر 85.26 ملین ٹن ہوگئی،رواں سال دوسری سہ ماہی میں زرعی شعبہ کی پیداوار 1.10 فیصد رہی۔