سرگودھا: دہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری 20سال بعد گرفتار 

Mar 26, 2025 | 22:33:PM

(24نیوز)سرگودھا میں2005 میں دہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیاگیا۔

تھانہ ساہیوال پولیس نے دہرے قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری مجرم 20 سال بعد گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم حنیف خان نے 2005 میں منصور شاہ اور تقی شاہ کو ناحق قتل کیا اور روپوش ہو گیا تھا ،اشتہاری مجرم KPK اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں روپوش رہا ۔

ترجمان ساہیوال پولیس کاکہناتھا کہ ایس ایچ او ساہیوال ناصر عباس شاہ نے ٹیم کے ہمراہ جدید و روایتی طریقے استعمال کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا،مجرم کے خلاف باضابطہ قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف نے کہا ہے کہ مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔

مزیدخبریں