خیبر پختونخوا، پرائیویٹ سکولوں کے امتحانی مراکز سرکاری کالجز میں منتقل کرنے کا فیصلہ

Mar 26, 2025 | 22:34:PM

(ملک رحمان) ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے ایک باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے صوبے کے تمام سرکاری کالجز کو ہدایت دی ہے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز کے قیام میں سہولت فراہم کریں۔ یہ اقدام صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز (BISE) کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جس کے تحت نجی اسکولوں اور کالجز کے امتحانات اب سرکاری اداروں میں منعقد کئے جائیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سال 2025 کے سالانہ ایس ایس سی امتحانات میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کی تعداد میں اضافے کے باعث نجی امتحانی مراکز کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں تاکہ امتحانی عمل کو شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

مراسلہ ہائر ایجوکیشن کے ریجنل ڈائریکٹرز، جے ایم سی کوآرڈینیٹرز، اور مختلف تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو بھیجا گیا ہے، جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ اس کے علاوہ، متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جعلی آئی ڈی پر پوسٹ اپلوڈ کرنیوالا اسپتال ملازم پیکا ایکٹ کے تحت اندر

مزیدخبریں