وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن کا شارع فیصل پر ٹریفک حادثے کا نوٹس

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انوشہ جعفری)وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن نے شارع فیصل پر ٹریفک حادثے کا نوٹس لے لیا اور فوری طور پر پولیس کی نفری بھیجنے کا حکم دیدیا۔
وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کی ہدایت پر پولیس کی نفری جائے حادثہ پہنچ گئی،کار سوار کی جانب سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ہٹ کیے جانے کی اطلاع تھی،وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے پولیس حکام کو ٹریفک حادثات پر قابو پانے کی ہدایت کردی۔
وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کی ہدایت کی کہ ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے جائیں،شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ ان کاکہناتھا کہ ٹریفک حادثات پر کنٹرول کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے،شہری رفتاری سے گریز کریں۔