شوشل میڈیا پر وائرل قصہ،نسیم نےروزے میں غیر مسلم کو خون دیکر مثال قائم کردی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے کلیانی شہر میں انسانیت اور مذہبی رواداری کی ایک غیر معمولی مثال دیکھنے میں آئی،جہاں سنگیتا گھوش نامی خاتون گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں خون کی ضرورت پڑی۔ بلڈ بینک میں خون نہیں تھا۔ جب ایک مسلمان لڑکے کو فون کیا گیا تو وہ روزے کی حالت میں فوری طور پر خون دینے کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انسانیت کی ایک غیر معمولی مثال مغربی بنگال میں نظر آئی۔ ایک 27سالہ مسلم انجینئرنگ طالب علم نے ایک ہندو عورت سنگیتا گھوش کو خون کا عطیہ دیا جبکہ وہ روزے سے تھے۔ سنگیتا گھوش گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ مغربی بنگال کے کلیانی شہر کے جواہر لعل نہرو اسپتال میں اس ماہ کے شروع میں پیش آنے والا یہ واقعہ مذہبی ہم آہنگی کی ایک مثال بن گیا ہے۔ ناڈیا ضلع کے مجدیہ سے تعلق رکھنے والی سنگیتا گھوش 8 سال سے گردے کی بیماری سے نبرد آزما ہیں۔ 16مارچ کو ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور ڈاکٹروں کو فوری طور خون کی ضرورت پیش آئی۔ ان کا بیٹا، سنجو گھوش مدد کیلئے ایک مقامی رضاکار گروپ ایمرجنسی بلڈ سروس تک پہنچ گیا جس پر ایک باقاعدہ عطیہ دہندہ نسیم ملیتا نے بلا جھجک کال کا جواب دیا۔نسیم نے کلیریئن انڈیا کو بتایا کہ جب میں نے ان کی حالت کے بارے میں سنا تو میں روزے سے تھا۔ لیکن جان بچانا سب سے اہم ہے۔ مَیں فوراً اسپتال پہنچا، اور انہیں خون کا عطیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بات نہیں ہے۔ مَیں ہر سال کئی مرتبہ خون عطیہ کرتا ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ خون کی کمی کے سبب کبھی کوئی انسان جاں بحق نہ ہوجائے۔ گھوش خاندان ان کے اس عمل سے بہت متاثر ہوا۔ سنجو گھوش نے کہا ہم مایوس تھے ، بلڈ بینک میں کوئی اسٹاک نہیں تھا۔ مگر نسیم بلاہچکچاہٹ اپنے دوستوں کے ساتھ آیا۔ اس نے کہا کہ میرے نزدیک جان بچانا سب سے بڑا مذہب ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا۔ سیاستدانوں اور شہریوں سبھی نے نسیم کی تعریف کی۔ کانگریس کی ترجمان سپریا سرناٹے نے پوسٹ کیا کہ نفرت کے اس ماحول میں نسیم نے محبت کی طاقت دکھائی ہے۔ یہ وہ ہندوستان ہے جس پر میں یقین رکھتی ہوں۔ نسیم نے فیس بک پر لکھا کہ دوسروں کی مدد کرنا سب سے بڑی خدمت ہے۔ مرشد آباد کے رہائشی زیر تعلیم نسیم کو امید ہے کہ اسکےاعمال دوسروں کو متاثر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب زندگیاں داؤ پر لگ جائیں تو ہمیں رکاوٹوں کو توڑنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی آئی ڈی پر پوسٹ اپلوڈ کرنیوالا اسپتال ملازم پیکا ایکٹ کے تحت اندر