(24 نیوز)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ یورپ پاکستان میں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھائے۔
تفصیلات کے مطابق وفا قی دا رالحکو مت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، تجارت اور جمہوری روایت کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے ضروری ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے، افغان امن عمل کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:2 سال 10 ماہ بعد چودھری نثار نے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا