صدر عا رف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا

May 26, 2021 | 18:00:PM

(24 نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیاہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ، وزیر قانون ، مشیر داخلہ اور ایف بی آر کی جانب سے بھی درخواستیں دائر کی گئیں ہیں ، صدر کی جانب سے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنے کیلئے نئی درخواست دائر کی گئی ، صدرمملکت نے از خود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت آئینی درخواست دائر کی ، 70 صفحات پر مشتمل درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو فریق بنایاہے ۔
یاد رہے کہ اپریل میں سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ نے اپنے ہی ایک جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی اپیلیں منظور کی تھیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمیت تمام فورمز پر اس سلسلے میں جاری قانونی کارروائی کو کالعدم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید احمد وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر کراچی روانہ

مزیدخبریں