(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ بجٹ میں 25 فیصد اضافہ کیاجائے گا ، ان کاکہناتھا کہ کم ازکم اجرت17 ہزار سے بڑھاکر21 ہزار ماہانہ کررہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ گزشتہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا تھا، تنخواہوں اور کم ازکم اجرت کااطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر عا رف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا