(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیور کو سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 8 جون تک منظورکرلی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے جعلی بینک اکاونٹس اسکینڈل میں سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمین غبن کرنے کے کیس کی سماعت کی۔قائم علی شاہ کے وکیل قاسم نواز عباسی کے ہمراہ پیش ہوئے۔
سما عت کے بعدعدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:صدر عا رف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا
May 26, 2021 | 18:12:PM