سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے جسٹس فائزعیسٰی کیخلاف نئی درخواستیں اعتراض لگاکر واپس کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس فائزعیسٰی کے خلاف نئی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے کہ ایک کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہوسکتی۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ صدر، وزیراعظم اور وزیرقانون نے قاضی فائز کے خلاف نئی درخواستیں دائر کی تھیں، نئی درخواستیں ایف بی آر اور مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بھی دائر کی تھیں۔ درخواستوں میں سپریم کورٹ کے تما م ججزپر مشتمل فل بینچ بنانےکی استدعا کی گئی تھی جس میں جسٹس قاضی فائزعیسٰی کو فریق بنایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں صدر نے موقف اختیارکیا کہ نظرثانی درخواست پرفیصلے کے بعد بھی از خودنوٹس دائرہ اختیار پر سماعت ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ 19 جون 2020 کو سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے مختصر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا تھا بعد ازاں 4 ماہ بعد سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر عا رف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا