(24 نیوز)مشہور ترک ڈرامے ارتغرل غازی کی اسریٰ بیلجک (حلیمہ سلطان) نے پاکستانی لباس پہن کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے ۔
یاد رہے کہ تاریخی ترک ڈرامے ارتغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اس کے مرکزی کرداروں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا جاتا ہے،پاکستان میں آنگین التان المعروف (ارطغرل غازی)اوراسریٰ بیلجک(حلیمہ سلطان)کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے ۔
اسریٰ بیلجک نے شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پاکستانی لباس میں ملبوس تصویر شیئر کی ہے جس کو بے حد سراہا جارہا ہے اور ابتک لاکھوں افراد لائکس کرچکے ہیں ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ساحل سمندر پر پاکستانی برانڈ کا لباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ روایتی زیورات کیساتھ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔