چو دھری نثار کی ایا ز صا دق کے ظہرانے میں شر کت۔۔نئی پارٹی جوا ئن کرنے سے متعلق بھی وا ضح کر دیا

May 26, 2021 | 19:11:PM

 (24 نیوز) چودھری نثار علی خان نے سردار ایاز صادق کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چودھری نثارعلی خان پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھا۔
 ظہرانے پر چودھری نثار علی خان اور سردار ایاز صادق کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے اس موقع پر صلاح و مشورہ بھی کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اپنی سیاسی راہیں جدا کرنے والے چودھری نثار علی خان نے ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر قیام کیا اور بات چیت کی۔ ایک صحافی نے جب پوچھا کہ کس پارٹی میں جا رہے ہیں ؟ تو چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ ابھی کہیں نہیں جا رہا ہوں۔
یا د رہے کہ چودھری نثار علی خان نے جب پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو اس کے بعد وہ ذرائع ابلاغ سے کسی بھی قسم کی بات چیت کیے بنا روانہ ہو گئے تھے۔ صحافیوں کے استفسار پرانہوں نے مختصراً کہا تھا کہ جلد لاہور کا دورہ کروں گا لیکن اس میں اجلاس میں شرکت کے بجائے صرف آپ لوگوں سے ملاقات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے جسٹس فائزعیسٰی کیخلاف نئی درخواستیں اعتراض لگاکر واپس کردیں

مزیدخبریں