میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تا ریخوں کا اعلا ن

May 26, 2021 | 19:25:PM

(24 نیوز)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا شیدول تیار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 26 جون سے ہوگا جبکہ دسویں کے پیپرز انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے 15 دن بعد لیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانی شیڈول کا اعلان دو روز تک کردیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ستمبر میں لیے جانے کا امکان ہے۔

یا د رہے کہ کورونا کی عا لمی وبا کی وجہ سے طلبا کا بہت نقصا ن ہوا ہے اور والدین بھی پریشان تھے کہ بچو ں کا خدا نخواستہ ایک سیزن پھر نہ کہیں ضا ئع ہو جا ئے۔اسی دورا ن ایچ ای سی پنجا ب کی جا نب سے امتحانات کی تا ریخوں کا اعلا ن ایک خو ش آئند امر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چو دھری نثار کی ایا ز صا دق کے ظہرانے میں شر کت۔۔نئی پارٹی جوا ئن کرنے سے متعلق بھی وا ضح کر دیا

مزیدخبریں