لوگوں کو غربت سے نکالنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ امیر و غریب کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور لوگوں کو غربت سے نکالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ گزشتہ حکومتیں پنجاب کے کچھ اضلاع کے علاوہ دیگر علاقوں کو نظر انداز کرتی رہیں، موجودہ حکومت کی خصوصی ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے لیہ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی،ملاقات میں معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، ملک عامر ڈوگر، ڈاکٹر شہباز گل، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، اراکان قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، عبدالمجید خان نیازی، نیاز احمد جھکڑ، ارکان صوبائی اسمبلی رفاقت گیلانی، طاہر رندھاوا، شہاب الدین سحر، ملک احمد علی اولاکھ اور پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔
ملاقات میں ارکان نے وزیر اعظم کو متعلقہ حلقوں کے عوامی مسائل اور ان کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، اسکے علاوہ وزیر اعظم کو جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے اس خطے پر خصوصی توجہ مرکوز کرکے تاریخی ترقیاتی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چو دھری نثار کی ایا ز صا دق کے ظہرانے میں شر کت۔۔نئی پارٹی جوا ئن کرنے سے متعلق بھی وا ضح کر دیا
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار اور زرعی اجناس کی اچھی قیمت سے کسان خوشحال ہوا ہے، اسکے علاوہ کسان کارڈ سے چھوٹے زمینداروں کو براہِ راست سبسڈی کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے وزیر اعظم کو بتایا کہ علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ اور خاص طور پر تھل جیپ ریلی کیلئے 3 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے، مزید لیہ میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے 6 نئے کالجز اور ایک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، اسکے علاوہ ایک نئے ریسکیو سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو گردو نواح کی آبادیوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔
وزیر اعظم نے ارکان سے صاف پانی کی فراہمی، دریائی کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی منصوبے اور بجلی فراہمی کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایات جاری کیں کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، اسکے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو