(24 نیوز)بالی ووڈکے معروف اداکار کنگ خان اپنی بیٹی کے مستقبل کے لئے کچھ پریشان لگ رہے ہیں, سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی سے شادی کرنے کے لئے ایک صارف نے ہمت کر کے درخواست کر ہی ڈا لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے چاہنے والے تقریباً دنیابھر موجود ہیں،سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات اور تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ ان کی بیٹی کی21 ویں سالگرہ کے موقع پر قریبی دوستوں اور بالی ووڈ کی کچھ شخصیات نے شرکت کی،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی سہانا خان کو جنم دن کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو بھی بیٹی کی سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ۔
سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے گوری خان سے درخواست کی کہ گوری میم میری شادی سہانا خان کے ساتھ کرادو، میری ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے زائد ہے۔
صارف کے اس کمنٹ پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کااظہار کرتے اس کو پسند کیا اور کچھ نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ ہوسکتا ہے کہ اس شخص نے جو کمنٹ میں کہا وہ سچ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:نہیں کرنی شا دی۔۔نوشین شاہ کا صا ف انکا ر