(24 نیوز)بیرسٹر علی ظفر نے راجہ ریاض کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میں نے ابتک کسی کو کوئی رپورٹ نہیں دی ،میری تحقیقاتی رپورٹ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملے سے متعلق ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ میری تحقیقاتی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی پر میری رپورٹ اثراندازنہیں ہو گی ، ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کی پالیسی کے مطابق کرپشن کیلئے کوئی جگہ نہیں ،ذمہ داری دی گئی جہانگیر ترین کے تحفظات پر رپورٹ وزیراعظم کو دوں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سکینڈل: بیرسٹر علی ظفر نے جہانگیر ترین کو کلین چٹ دیدی، راجہ ریاض کا دعویٰ