قرنطینہ میں بور یت کا شکار وسیم اکرم کیلئے صارفین کی دلچسپ تجاویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مسلسل تیسرے دن بھی قرنطینہ پر اپنی بوریت کا اظہار کر دیا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں موجود اپنے دور کے ممتاز آل راونڈر وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ٹی وی دیکھ دیکھ کر بہت تنگ آگیا، تجویز دیں کہ کیا کروں۔
Seven days more to go bro!!! I have some suggestions , will send u a watsapp ;)
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) May 26, 2021
جواب میں دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کے اونر نے کہا کہ برادر ابھی مزید سات یوم قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، بہر حال کچھ تجاویز بھیج رہا ہوں۔
نفلی اعتکاف کی نیت کر کے قرآن شریف کا ترجمہ اور تفسیر پڑھیں اللہ کا ذکر کریں ، نبی کی سیرت کا مطالعہ کریں اور فرضی عبادت کے ساتھ نفلی عبادت کریں اور پوری امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کریں ہمیں بھی دعاوں میں یاد رکھیں اللہ جلد از جلد صحت عطا فرمائے آمین
— Shakil Ahmed (@Shakilahmed2004) May 26, 2021
دوسری جانب وسیم اکرم کوآئسو لیشن کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کے میچز، پرانے پاکستانی ڈرامے، مشہور فلمیں دیکھنے ، نفلی اعتکاف ، عبادت کرنے اور میچ فکسنگ سے بچنے کے مشورے دینے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔
ایک صارف نے نوجوانوں کیلئے آن لائن سیشن کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے بھی کئی بار اپنا تجربہ نوجوانوں کے ساتھ شیئر کرچکے ہیں کہ کیسے آپ نے زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے انہیں شکست دی۔
Do a live online session on youth mentoring, like U did earlier. Share difficult life experience and how you came over them. Take live questions from youth on problems and suggest solutions.
— What a country, what a country (@Cool_Hae_Na) May 26, 2021