سنجے دت کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اہم اعزاز سے نوازا ہے جس سے متعلق اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرخبر شیئر کی اور یو اے ای حکومت کا شکریہ بھی ادا کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان فٹنس کیلئے کیا کھاتی ہیں؟راز کھول دیا
تفصیلات کے مطا بق اداکار سنجے دت نے اپنی پوسٹ میں لکھا ”یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس موقع پر میرے ساتھ ’جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دبئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل اور یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ میں فلائی دبئی کے سی او او حماد عبیداللہ کی حمایت کا بھی مشکور ہوں۔
Honoured to have received a golden visa for the UAE in the presence of Major General Mohammed Al Marri, Director General of @GDRFADUBAI. Thanking him along with the @uaegov for the honour. Also grateful to Mr. Hamad Obaidalla, COO of @flydubai for his support???????? pic.twitter.com/b2Qvo1Bvlc
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) May 26, 2021
واضح رہے متحدہ عرب امارات نے کاروباری افراد اور انویسٹرز کے لیے طویل مدتی ویزا سکیم کے تحت گولڈن ویزا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ان کے پاس 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہوگا تاہم گزستہ سال یہ ویزا ڈاکٹرز اور سائنس دانوں کو بھی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب بالی ووڈ اداکار کو بھی یہ ویزا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو شادی کی پیشکش کرنیوالا کون؟