حکومت کا 19سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے پاکستان بھر میں 19سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا سے بچاﺅ کیلئے ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیراور سربراہ این سی او سی اسد عمر کاکہنا تھا کہ این سی او سی کے اجلاس میں19 سال سے زائدعمر کے افرادکی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔
In today's NCOC meeting we decided to open up vaccination registration for all 19 years and above. This registration will start from tomorrow. So now registration will be open for the entire national population which is approved by health experts for covid vaccination
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 26, 2021
اسد عمرنے مزید کہا کہ طبی ماہرین کے مشورے پر اب پوری قوم کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔