مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، محمد زبیر کا اسد عمر کو مشورہ

May 26, 2021 | 22:07:PM
مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، محمد زبیر کا اسد عمر کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالوں میں مارکیٹ میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کے سٹاک مارکیٹ سے متعلق بیان پر رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد ایسی کامیابی کوئی بہت بڑا کارنامہ نہیں۔


محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن دور کے پہلے تین سالوں میں 100 فیصد اضافے سے اس کا موازنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور میں اوسط 33 فیصد سالانہ اضافے کا موازنہ پی ٹی آئی کے 2 فیصد اضافے سے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 19سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ