(24 نیوز) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کی مقبول ترین نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک،انسٹاگرام،واٹس ایپ اور ٹوئٹر پر بھارت میں پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطا بق بھارتی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈین حکومت کی جانب سے چند ماہ قبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین متعارف کروائے گئے تھے جس کے لیے تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس کو اس پر عمل کرنا ضروری تھا۔بھارتی حکومت نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کواپنی نئی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کمپنیاں جلد نئے قواعد کی تعمیل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو شادی کی پیشکش کرنیوالا کون؟
نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کوبھارت میں رابطہ اورشکایات افسرمقررکرنے ہوں گے، اور بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا۔مگر ابھی تک کسی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے ان قوانین پر عمل درآمد نہ کیا گیا ہے جس کے باعث ان کے بند ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی با ر سونے کے نرخ آسمان پر چڑھ گئے۔۔ریکارڈ بن گیا