خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیز27 مئی سے کھولنے کا اعلان

May 26, 2021 | 22:53:PM
خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیز27 مئی سے کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیز27 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیاگیا۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ طبی اداروں سے منسلک تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹی 27 مئی سے کھولے جائیں گے، صرف تھرڈ، فورتھ اور فائنل ایئرکے طلبا کلاس لینے کے مجاز ہوں گے ، تمام طلبہ کورونا ایس او پیز کے تحت کلاسز لیں گے ۔
اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ تمام طلبہ کیلئے کالجز ، یونیورسٹی اورسکولز میں ویکسی نیشن یقینی بنانا ہوگا ، کسی بھی کالج ، نرسنگ سکولز اور پیرامیڈیکل کالجز میں کلچر اور سپورٹس ایونٹ نہیں ہونگے ، اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی مداح بن گئیں۔۔ویڈیو وا ئرل