وزیراعظم کا مصرکے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، فلسطین کی صورتحال پر بات چیت

May 26, 2021 | 23:51:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مصر کے صدرعبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان فلسطین کی صورتحال پر بات چیت ہوئی،وزیراعظم نے فلسطین کی صورتحال پر مصرکے کردار کی تعریف کی اورفلسطینی خواتین بچوں اور شہریوں پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی۔دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو دورہ کی دعوت بھی دی۔
وزیراعظم نے کہاکہ غزہ میں فلسطینی اوپن جیل میں رہ رہے ہیں ،وزیراعظم نے فلسطین تنازع کے جلد اور فوری حل پر زور دیا،وزیراعظم نے ہر سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کاانخلا کیاجائے ،فلسطینیوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے ، وزیراعظم نے کہاکہ القدس کو فلسطین کادارالخلافہ ہونا چاہئے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ مسلم امہ کو او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ موقف اپناناچاہئے،بیرونی تسلط میں موجود مسلمانوں کیلئے امہ کو اتحاد کی ضرورت ہے ، وزیراعظم نے فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے پر پاکستانی کردار سے مصری صدر کو آگاہ کیا،
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مسئلہ کے حل ہونے تک پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رکن سندھ اسمبلی نے ایسا بل پیش کردیا کہ جان کر کنواروں کی خوشی کی انتہانہ رہے

مزیدخبریں