لانگ مارچ: اسلام آباد کا ڈی چوک میدان جنگ بن گیا، شیلنگ سے خاتون رکن اسمبلی بے ہوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ڈی چوک میں جمع ہونے پر پولیس نے شیلنگ شروع کردی جس سے ڈی چوک ایک بار پھر میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، شیلنگ سے رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ بے ہو ش ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا قافلے عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد میں داخل ہو چکا ہے، چیئرمین عمران خان کی ڈی چوک میں جمع ہونے کی کال پر کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے ڈی چوک سے کنٹینرز کو ہٹانا شروع کردیاجس پر پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی،جس سے ڈی چوک میدان جنگ بن گیا۔
ڈی چوک میں شیلنگ سے رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ بے ہو ش ہو گئیںجبکہ عالیہ حمزہ اور نوشین حامد حالت غیر ہونے کے باوجود ڈی چوک کے قریب موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرلیاگیا